محرابپور،چابی چوراورڈکیت2موٹرسائیکل لے اڑے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)دو موٹر سائیکل ڈکیت اور ایک چابی چور لے اڑا، موبائل شاپ میں چوری کیخلاف تاجروں کا احتجاج، اکری پولیس تھانہ کی حدود میں گاجی برڈی اسٹاپ پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر مستری امان اللہ سومرو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، لاکھا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں غلام آباد کے قریب رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر قادر بخش گاہو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود میں پرویز احمد شر کے گھر میں کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چور چرا کر لے گیا، دوسری طرف محراب پور پولیس تھانہ کی حدود میں ہالانی روڈ پر بشیر نوناری کی موبائل شاپ میں نقب زنی اور لاکھوں کے موبائل چوری کیخلاف موبائل یونین کے زیر اہتمام حسنین نوناری، معاویہ ملک، علی قاضی کی قیادت میں پولیس تھانہ کے سامنے احتجاج کیا گیا مقررین کا کہنا تھا کہ شہر کے معروف ہالانی بس اسٹاپ پر چوری واردات کے ملزمان کو پکڑ کر مسروقہ موبائل برآمد کرانے میں ایس ایچ او اشفاق شر ناکام ہیں جس پر وہ احتجاج پر مجبور ہیں اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس تھانہ موٹر سائیکل کی حدود میں
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔