data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف پہلی توہینِ عدالت کی درخواست ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سابق کانسٹیبلز محمد عاطف اور جمشید اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 9 اگست 2024 کو پولیس کانسٹبل بھرتی ہوئے۔ 21 مئی 2025 کو کانسٹبل کی بھرتی کا آرڈر واپس لے لیا گیا۔ سی سی پی او، آئی جی پولیس کو داد رسی کیلیے اپیلیں کیں مگر شنوائی نہ ہوئی۔ درخواست گزاروں کے مطابق پولیس افسران سے داد رسی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو زیرالتوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا۔ 21 اکتوبر 2025 کو عدالت نے آئی جی کو زیرالتوا درخواست پرتین ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا۔ عدالتی حکم پر عمل نہ ہونا صریحاً عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کے خلاف درخواست پر کی درخواست عدالت کی

پڑھیں:

نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی