پنجاب پولیس، اصلاحات و احتساب کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب پولیس میں اصلاحات و احتساب کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،دو سال کے دوران پولیس کے خلاف شکایات اور ان پر ہونے والی سزاؤں کا ریکارڈ مرتب کرکے رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل سے ڈی ایس پی تک پولیس ملازمین کو گزشتہ دو سال کے دوران 2 لاکھ 19 ہزار 460 سزائیں دی گئیں،
2024 میں 1 لاکھ 11 ہزار 821 جبکہ 2025 میں 1 لاکھ 7 ہزار 639 اہلکار و افسران کو مختلف شکایات میں قصور وار ثابت ہونے پر سزا دی گئی ۔
دو سال کےدوران سب سے زیادہ سزائیں 1 لاکھ 47 ہزار 384 کانسٹیبل رینک کےاہلکاروں کو ملیں،جبکہ سب سے کم سزا وار ڈی ایس پی رینک کے افسر ٹھہرے۔
وزیر اعلی پنجاب نے احتساب کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں،حکام کا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی جلد تشکیل دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔