سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز گرین زون سے ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسیچینچ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست اضافہ دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس 800 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 216 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 1789 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 340 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔