مری میں برفباری کا نیا سلسلہ: 4 انچ برف ریکارڈ، تمام راستے سیاحوں کیلئے کھلے ہیں،پولیس اور انتظامیہ سیاحوں کو خوش آمدید کہنے لئے تیار ہے: ڈی پی اوڈاکٹر محمد رضا تنویر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز

مری/اسلام آباد/راولپنڈی (آئی پی ایس)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے کہا ہے کہ مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے باوجود تمام راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں اور سیاح بلا خوف و خطر ملکہ کوہسار کا رخ کر سکتے ہیں۔

منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک اہم پیغام میں ڈی پی او مری نے بتایا کہ وادی میں گزشتہ 8 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریبا 4 انچ تک برف ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا نے واضح کیا کہ برفباری کے فوری بعد انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں کو کلیئر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری کی تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور کوئی بھی راستہ بلاک نہیں ہے۔ ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار ہے اور کسی بھی جگہ گاڑی کے پھنسنے یا سیاحوں کے محصور ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ڈی پی او نے سیاحوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھند اور موسم کی تبدیلی کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر پھسلن کے خدشے کے پیش نظر تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور انتظامیہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے سیاح ایمرجنسی نمبر 15 یا ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروڈ آئی لینڈ: سمندری ریاست “ہمارے بعد ہمارے بچوں کا کیا ہوگا؟” مشعلِ راہ فاؤنڈیشن خصوصی بچوں کے لیے امید کی نئی کرن بن گئی این آئی سی پاکستان میں ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کی کامیاب مثال بن گیا، ڈنمارک کی سفیر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ایڈووکیٹ سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر، عمران خان کی جیل میں حالت کی رپورٹ دیں، سپریم کورٹ ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن کے احکامات معطل اسرائیلی صدر کا دورہ آسٹریلیا، سڈنی اور میلبورن میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمد رضا تنویر کے لیے

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش