میہڑ میں ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہل کار شہید
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پولیس کے 3 جوان شہید جب کہ ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ فریدآباد لنک روڈ پر پیش آیا، جہاں گشت پر مامور پولیس پارٹی حملے کی زد میں آ گئی۔
دادو پولیس کے ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل عبدالحفیظ مہیسر، عرفان علی چانڈیو اور کانسٹیبل امام الدین کھوسو شامل ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل سکندر علی بھرگڑی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ایس ایس پی دادو بھی خود موقع پر روانہ ہو گئے تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکیں اور کارروائی کی نگرانی کریں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس موبائل سے سامنا ہو گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، علاقے میں ناکا بندی کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد سندھ بھر میں پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی پر ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ