data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ذرا تصور کریں کہ آپ کسی کو 400 ڈالر بھیجنا چاہتے ہوں، مگر غلطی سے 40 ارب ڈالر منتقل ہو جائیں—یقیناً یہ ناقابلِ یقین لگتا ہے۔ مگر جنوبی کوریا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ساتھ واقعی کچھ ایسا ہی ہو گیا، جو اب 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی واپس حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

یہ حیران کن غلطی اس وقت پیش آئی جب بٹ ہمب (Bithumb) نامی ایکسچینج نے 6 لاکھ 20 ہزار کورین وون کے بجائے غلطی سے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز صارفین کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے۔

کمپنی کے مطابق زیادہ تر بٹ کوائنز تو واپس حاصل کر لیے گئے ہیں، تاہم اب بھی تقریباً 90 لاکھ ڈالر مالیت کے بٹ کوائنز ریکور نہیں ہو سکے۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کچھ صارفین نے غلطی کا علم ہونے سے پہلے ہی ان بٹ کوائنز کو فروخت کر دیا یا فنڈز نکال لیے۔

یہ واقعہ 6 فروری کو اس وقت پیش آیا جب ایک ملازم نے صارفین کے لیے مقرر انعامی رقم کورین کرنسی کے بجائے بٹ کوائنز میں بھیج دی۔ یہ ادائیگی ایک پروموشنل ایونٹ کے تحت کی جا رہی تھی، جس میں 695 صارفین کو 6 لاکھ 20 ہزار وون (تقریباً 423 ڈالر) مالیت کے انعامات دیے جانے تھے۔

تاہم غلطی کے باعث 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 42 ارب ڈالر بنتی ہے، صارفین کو منتقل ہو گئے۔ ان 695 میں سے 249 صارفین نے اپنے انعامی باکس کھول کر رقم وصول بھی کر لی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز ارب ڈالر

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی