لاہور، شہری کو زنجیروں سے باندھنے کے واقعہ پر آئی جی پنجاب کا نوٹس، افسران معطل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
لاہور:
کاہنہ کے علاقے میں پولیس چوکی لکھوکی پر شہری کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر اے ایس پی آپریشنز کاہنہ آغا فصیح الرحمان کو تبدیل کر کے سنٹرل پولیس آفس کلوز کر دیا گیا ہے، جبکہ ایس ایچ او کاہنہ اسد عباس کو معطل کر دیا گیا۔
اسی طرح چوکی انچارج لکھوکی عدنان ورک اور محرر محمد اظہر کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وائرل ویڈیو میں ایک شہری کو زنجیروں سے چارپائی کے ساتھ باندھا گیا ہے اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
لاہور: مین ہول میں گرکر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیشرفت
شہری کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے جو کیرکا گاؤں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کو گزشتہ پانچ روز سے بغیر مقدمہ درج کیے حراست میں رکھا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق طارق پر چوری کا الزام تھا تاہم اس کا کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کے مطابق
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ