پاکستان کے دو بڑے صوبوں کی جانب سے نئی گریڈنگ پالیسی کا نفاذ نا کرنے سے رواں برس میٹرک اور انٹر کی سطح پر  گریڈنگ پالیسی کا اطلاق ایک بار پھر لٹک گیا ہے۔

یہ پالیسی چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں بیک وقت اسی سال 2026 کے سالانہ امتحانات سے شروع ہونی ہے اور سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اس کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں تاہم ملک بھر میں نئی گریڈنگ پالیسی متعارف کرائے جانے کے باوجود پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کی جانب سے تاحال اس پالیسی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کی حکومتیں میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں اور پس و پیش سے کام لے رہی ہیں جبکہ یہ پالیسی ابتداء میں آئی بی سی سی اور ازاں بعد گزشتہ میں آئی پی ای ایم سی (انٹر پرووینشل ایجوکیشن منسےرز کانفرنس ) سے منظور ہوچکی ہے جس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی موجود ہے جبکہ آئی بی سی سی میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر بورڈ کے چیئرمینز کی نمائندگی ہے۔

تاہم اس کے باوجود پنجاب اور بلوچستان کی جانب سے امتحانات میں ایک ماہ یا اس سے کچھ زیادہ وقت رہ جانے کے باوجود پالیسی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اگر پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں اور متعلقہ تعلیم کی وزارتوں نے اس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو دیگر صوبوں کو بھی اس پالیسی سے ایک بار پھر دستبردار ہونا پڑے گا۔

مزید پڑھیں

میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے خارج، 2026 سے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ سندھ، کے پی کے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بورڈ اس پالیسی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کرچکے ہیں، جس کے مطابق اس سال سے نویں اور گیارہویں جماعتوں کے تمام مضامین کے پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد ہوجائیں گے جبکہ دیگر اہم نکات کے ساتھ ساتھ ہر مضمون کا علیحدہ پاسنگ گریڈ ہوگا۔

"ایکسپریس " کے رابطہ کرنے پر آئی بی سی سی کے ایگزیکٹیوو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے اس بات کی تصدیق کی کہ اگر پنجاب اور بلوچستان نے اس پالیسی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن فوری جاری نا کیا تو جو دیگر صوبے اس پالیسی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کرچکے ہیں انھیں بھی اس سے دستبردار ہونا پڑے گا کیونکہ پالیسی کا uniform implementation ہونا ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ دو صوبے اسے adopt کرلیں اور دو صوبے پرانی گریڈنگ پالیسی کا تسلسل ہی برقرار رکھیں اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں جامعات کی سطح پر داخلوں میں گریڈنگ سسٹم کی کھچڑی پک جائے گی"۔

واضح رہے کہ چاروں صوبوں میں اس پالیسی کے بیک وقت اطلاق سے ہی ملکی جامعات آئندہ برس بیچلر کے داخلوں کے لیے پرانے کے بجائے نئے گریڈنگ سسٹم کے مطابق اپنا میرٹ طے کرکے داخلے دیں گی، اگر دو صوبوں کے طلبہ نئی گریڈنگ پالیسی اور دو کے پرانی پالیسی سے انٹر کرکے جامعات میں داخلوں کے لیے درخواست دیں گے تو جامعات کی سطح پر ایک اکیڈمک بحران کا خدشہ یے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن جاری نہیں پنجاب اور بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاری نئی گریڈنگ پالیسی اس پالیسی کے چاروں صوبوں پالیسی کا

پڑھیں:

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247

قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری