سورج کل بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک :سورج کل 28 مئی کو بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا اور اس دوران قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔
اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت ا للہ کے مخالف سمت ہو گا، اس وقت پر سائے پر نشان لگا کر قبلہ رخ معلوم کیا جا سکتا ہے، دوبارہ سورج 16 جولائی کو بیت ا للہ کے اوپر سے گزرے گا۔
جنرل ہسپتال: ایکوکارڈیوگرافی ٹیسٹ کے منہ مانگےپیسےوصول کرنیکاانکشاف
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی؛ جمعرات کو درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے جمعرات کو شہر میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعرات کو کراچی کا موسم گرم اور شدید گرم، خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جمعرات کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور نمی کا تناسب 65 فیصد رہا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی میں نمی میں اضافے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی، اسی طرح دیہی سندھ میں سب سے زیادہ پارہ جیکب آباد میں 48.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گھوٹکی میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔