خیرپور: گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
خیرپور میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثہ ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گیس سلینڈر لیک ہونے کے باعث اچانک دھماکا ہوا جس سے گھر میں موجود 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع راوی روڈ پر دکان میں سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلینڈر پھٹنے گھر میں
پڑھیں:
دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد قتل
پشاور:غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی معصوم 8 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔