پاکستان اور بھارت دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکالیں. ایرانی قونصل جنرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )کراچی میں ایران کے سبکدوش قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ جنوب ایشیا میں طویل البنیاد امن اور علاقائی استحکام کیلئے کام کریں اور دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکالیں. کراچی میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین کا کردار ادا کرنے والے حسن نوریان نے یہ بات بطور قونصل جنرل سبکدوش ہو کر وطن روانگی کے موقع گفتگو کرتے کہی پاک بھارت سخت کشیدگی کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان اور بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے حسن نوریان نے کہا کہ ایران حکومت بھی اس صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہی ہے اور امید ظاہر کی کہ صورتحال میں بتدریج بہتری آئے گی.
(جاری ہے)
پاکستان اور بھارت سے تاریخی، ثقافتی اور تجارتی رشتوں کے پس منظر میں حسن نوریان نے کہا کہ ایران اس بات کا متحمل ہی نہیں ہوسکتا کہ اس صورتحال سے صرف نظر کی جائے ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اس پیچیدہ صورتحال کے درمیان اصل میں ہوکیا رہا تھا. انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی نکتہ سب سے پہلے پڑوسی اور پھر مسلم ممالک سے اچھے تعلقات کا قیام ہے اس لیے پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کیلئے ایران سے جو ممکن ہوا وہ اقدام کیا جائے گا ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایران پاکستان ہی نہیں پورے جنوب ایشیا سے اچھے تعلقات چاہتا ہے تاکہ یہ خطہ بھی ترقی کے منازل طے کرے. انہوں نے پیغام دیا کہ مغربی دنیا کی سوچ لوگوں کو منقسم کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ برادر اقوام یا پڑوسی ممالک کے درمیان اختلافات ہوں تو براہ راست مذاکرات کے ذریعے اتحاد، خوشحالی، ہم آہنگی اور استحکام کو فروغ دینا چاہیے حسن نوریان نے کہا کہ عہدے بدلتے ہیں مگر اپنے عوام اور خطے کیلئے ہمارے فرائض دائمی ہوتے ہیں .
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حسن نوریان نے کہا نے کہا کہ کہ ایران
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Post Views: 6