پشاور:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔

روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔

وزیراعلیٰ کی زیر قیادت جاری کردہ اس پلان میں 12 ذیلی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں صحت، تعلیم، اربن و رورل ڈویلپمنٹ، معیشت، سماجی تحفظ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ایز آف ڈوئنگ بزنس، ڈیجیٹل سروسز، قانونی ڈھانچہ، گورننس کلینڈر، میرٹ پر مبنی تقرریاں اور پسماندہ علاقوں میں روزگار کی فراہمی شامل ہیں۔

روڈ میپ کے تحت سکیورٹی کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے پراوِنشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا، جب کہ اسمارٹ ڈیویلپمنٹ کے دائرہ کار میں میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل، سرمایہ کاری کے فروغ اور اہم عوامی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ترجیحی فراہمی شامل ہے۔

اہم اہداف:

صحت کے شعبے میں 250 بنیادی و دیہی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ہر وقت زچگی خدمات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، 100 سے زائد اسپتالوں کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور جنوبی اضلاع میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تعلیم میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی اور 1500 کمزور کارکردگی والے اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا ہدف شامل ہے۔ سماجی تحفظ کے شعبے میں 10 ہزار خصوصی افراد کو وظائف اور آلات دیے جائیں گے، جبکہ ڈیجیٹل ویلفیئر رجسٹری بھی قائم کی جائے گی۔ معیشت میں 3 نئے اکنامک زونز مکمل کیے جائیں گے، 32 فنی تربیتی اداروں کی اپ گریڈیشن، 751 ایکڑ پر ڈیری فارم کی تعمیر، سالانہ ایک کروڑ مچھلیوں کی افزائش اور زراعت میں پھل دار باغات و 20 لاکھ جنگلی زیتون کے پودوں کی قلم کاری شامل ہے۔ انفرا اسٹرکچر میں ڈی آئی خان تا پشاور موٹر وے پر کام کا آغاز، پشاور نیو جنرل بس اسٹینڈ کی تکمیل اور چھوٹے پیمانے کی کان کنی کے لیے 4 منرل زونز قائم کیے جائیں گے۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں نیو پشاور ویلی میں 14 ہزار پلاٹس تیار ہوں گے اور 1.

3 لاکھ گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ سیاحت میں 50 نئے سیاحتی مراکز کی ترقی، 7 اضلاع میں ہوم اسٹے پروگرام کا آغاز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈیجیٹائزیشن کے تحت ’’دستک پورٹل‘‘سے 100 سے زائد سرکاری خدمات آن لائن فراہم ہوں گی، سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل نظام کا نفاذ کیا جائے گا۔ ادارہ جاتی اصلاحات میں افسران کے تبادلے کی نئی پالیسی، میرٹ پر مبنی جزا و سزا کے نظام کے لیے پرفارمنس ڈیش بورڈ کا استعمال شامل ہے۔

ان اہداف کے لیے تمام محکموں نے اپنے ایکشن پلانز تیار کر لیے ہیں۔ عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے لیے چیف سیکرٹری آفس اور پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ ذمہ دار ہوں گے، جو جیو ٹیگنگ، ڈیش بورڈز اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے مسلسل نگرانی کریں گے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں سہ ماہی بنیاد پر اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے اور درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔یہ گڈ گورننس روڈ میپ خیبرپختونخوا کو مؤثر انتظام، بہتر خدمات اور عوامی خوشحالی کی نئی سمت دینے کے لیے حکومت کا ایک مربوط اور دوررس اقدام ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا جائے گا جائیں گے کے شعبے شامل ہے روڈ میپ کے لیے

پڑھیں:

9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نی9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کر دئیے۔ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں۔ عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ملزمان میں عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللّٰہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شبلی فراز، چوہدری آصف علی، چوہدری بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور اشرف خان کے نام بھی شامل اس فہرست میں شامل ہیں۔اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبل ازیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و عدم حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ اشتہار پر رپورٹ داخل ہونے پر ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • آئی ایم ایف سے مذاکرات، بیشتر نکات پر عمل، 5  ہدف سے پیچھے 
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
  • عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے 
  • خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر