خیبرپختونخوا پولیس کا بجٹ تین گنا بڑھانے کا مطالبہ، 20 ارب کی ڈیمانڈ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے۔ بندوبستی اضلاع کے لیے 14.
آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی کی نسبت تین گنا زیادہ بجٹ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے تاکہ پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
بجٹ تجاویز میں پولیس تھانوں، چیک پوسٹوں اور دیگر عمارتوں کی مرمت و تعمیر، جنوبی اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز، اور زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بھی شامل ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بجٹ ترجیحات میں جدید اسلحہ، اے پی سی گاڑیاں اور تھرمل گنز شامل ہیں، جبکہ ناکافی وسائل کی وجہ سے تاخیر کا شکار منصوبے اس بار ’ون ٹائم‘ بنیاد پر مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا پولیس کے رسک الاؤنس اور شہدا پیکیج میں اضافہ
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پولیس شہداء پیکیج میں اضافہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے پیکیجز میں 10، 10 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل پیکیج ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس رسک الاؤنس اور شہدا پیکیج میں اضافہ کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے رسک الاؤنس میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا، صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیا گیا۔کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاؤنس میں اضافہ کیا گیا، کانسٹیبل 7 سکیل کو پہلے 7,400 روپے ملتے تھے، اب 11,400 روپے ملیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کو 8,100 کی بجائے 12,700 روپے ملیں گے اور اے ایس آئی کا رسک الاؤنس 8,700 روپے سے بڑھ کر 15,700 روپے ہوگیا۔ سب انسپکٹر کا رسک الاؤنس 10,300 سے بڑھا کر 16,300 کر دیا گیا، انسپکٹر کو 12,700 روپے کی بجائے اب 17,300 روپے ملیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پولیس شہداء پیکیج میں اضافہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے پیکیجز میں 10، 10 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل پیکیج ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا، ڈی ایس پی اور اے ایس رینک شہید کے ورثاء کو ایک کروڑ 60 لاکھ پیکیج ملے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی، ایس پی، اے آئی جی شہید پیکیج 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگا، ڈی آئی جی پی، آئی جی کا شہید پیکیج 2 کروڑ 30 لاکھ روپے ہوگا۔ پولیس شہداء کے ورثا کو پلاٹس دئیے جائینگے، شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 5 مرلہ پلاٹ ملے گا، شہید اے ایس آئی اور ایس آئی کے ورثا کو 7 مرلہ پلاٹ ملے گا۔ شہید ڈی ایس پی اور اے ایس پی کے ورثا کو 10 مرلہ پلاٹ ملے گا، ایس ایس پی اور اعلیٰ شہید افسران کے ورثا کو ایک کنال کا پلاٹ دیا جائے گا۔