ہم 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے، اسے ردی کی ٹوکری میں پھینکیں گے: علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن غداروں نے مل کر چوری کروایا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے ہم مخالف تھے اور اسے ردی کی ٹوکری میں پھینکیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عید سے قبل 5 تاریخ کو سماعت کےلیے کیس مقرر کیا گیا ہے، سماعت کے موقع پر بتائیں گے کہ کیسے پاکستانی قانون سے کھیلا جا رہا ہے، ایسا کر کے یہ سمجھ رہے ہیں کہ کچھ نہیں ہوگا، ہماری تحریک جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی ہماری اور ہمارے قوم کے بچوں کے لیے جنگ لڑ رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے اوپر کوئی کیس نہیں انہیں بے گناہ کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ان کو شرم آنی چاہیے جو مینڈیٹ چوری کر کے بیٹھے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہمارے صوبے میں بانیٔ پی ٹی آئی کی حکومت ہے جو ان کی ہدایت کے مطابق ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی منہگی پڑے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ایک صوبے کو تسلیم کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹارگٹ حاصل کیے ہیں، وفاقی حکومت نے کیوں نہیں کچھ کیا سارے فارم 47 والے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 200 ملین کا سر پلس ہے، سندھ میں کیا ہو رہا ہے سر پلس کیوں نہیں آیا، ریڈزون کے ایس او پیز بنے ہوئے ہیں ہم سیاسی پارٹی ہیں، ہم خود کہتے ہیں احتجاج ہونے چاہئیں ہم نے کسی کو نہیں روکا، جے یو آئی نے پانچ جلسے کیے ہم نے سیکیورٹی دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں،عرفان صدیقی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلاناچاہتے ہیں تو چلائیں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور بہنیں رہائی نہیں دلواسکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی خود ان پرمنحصر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل نہیں ہورہی ہے جب کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں، آصف زرداری مدبر شخص ہیں اور انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں، پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے ہم کیوں اس نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟
چینی کی بڑھتی قیمتوں پر لیگی رہنما نے کہا کہ چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے باہر سے چینی منگوائی گئی،حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:کپل شرما کے کیفے پر گولیاں چل گئیں