انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھارتی نژاد کینیڈین ماڈل یشا ساگر کی دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی سے ڈیٹنگ کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کو سپورٹ کرنیوالی بھارتی نژاد کینیڈین ماڈل یشا ساگر کو متعدد مواقعوں پر ڈگ آؤٹ میں کھلاڑیوں کی فیملیز کیساتھ بیٹھے دیکھا گیا جس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ وہ کیا کسی کرکٹر کو ڈیٹ کررہی ہیں۔

ماڈل اور اسپورٹس پریزینٹر کیساتھ دہلی کیپٹلز کے کسی کھلاڑی کو باضابطہ طور نہیں دیکھا گیا تاہم میچز کے دوران انکی مسلسل سپورٹ پر انہیں شَک کی نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ کرنیوالی سارہ کو بالی ووڈ اداکار نے چھوڑ دیا

کینیڈین ماڈل یشا ساگر 14 دسمبر 1996 کو لدھیانہ، پنجاب، ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ لدھیانہ کے خالصہ کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ٹورنٹو، کینیڈا منتقل ہوگئیں اور اعلیٰ تعلیم وہیں حاصل کی۔

مزید پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟

انہوں نے 2017 میں پنجابی میوزک انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ پنجابی، ہندی اور تیلگو زبانوں میں 30 سے ​​زیادہ میوزک ویڈیوز میں نظر آ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: پُراسرار خاتون کیساتھ شیکھر دھون کے تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں

ماڈلنگ اور اداکاری کے علاوہ، وہ فٹنس انفلوئنسر بھی ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انکے 1.

2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ:

ماڈل ٹاون کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی، ایک دہشت گرد کا تعلق میرئی اڈہ اور دوسرے کا چاغی سے ہے۔

خودکش حملے میں ہلاک دیگر دہشت گردوں کے اعضاء فرانزک کے لیے پنجاب بجھوائے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2025 کی صبح حالی روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ایک سوزوکی وین میں بارودی مواد بھر کر خودکش حملہ آور نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

حملہ آور کی گاڑی جیسے ہی سیکیورٹی حصار کے قریب پہنچی تو فورسز نے فوری طور پر ردِعمل دیتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔

شدید جھڑپ کے دوران خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک حملہ آور دھماکے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا۔ اس جھڑپ میں 12 معصوم شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • وجے دیوراکونڈا اور رشميکا مندانہ کی منگنی ہوگئی، جَلد شادی کی خبریں زیرِ گردش
  • رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ ،نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • پاکستان نے افغانستان کے خلاف وہیل چیئر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی
  • کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • ماڈل کالونی، ٹاؤن چیئرمین و یوسی چیئرمین کا زیرتعمیر پارک کا دورہ
  • ویمنز ورلڈکپ کا ، افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ہرادیا
  • اوپن اے آئی نے جدید ’’سورا 2‘‘ ویڈیو جنریشن ماڈل لانچ کر دیا
  • پورا پنجاب برابر ہے، کسی خطے سے تفریق نہیں کروں گی: مریم نواز
  • مقبوضہ کشمیر میں صحافی مسلسل پر خطر ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں، آر ایس ایف