آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد کا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد سے آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ایک وفد نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔ وفد نے ہوائی اڈے کی سہولیات، ایمرجنسی سروسز اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔
وفد میں اسکاٹ گورڈن میکڈونلڈ گولڈن (سیکنڈ سیکریٹری و قونصل)، مسٹر ولی محمد (مینیجر قونصلر و پاسپورٹس) اور مسٹر ناصر عباس (اسسٹنٹ سیکیورٹی مینیجر) شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا اسکردو سمیت تمام ایئرپورٹس پر بہترین سہولیات مہیا کرنے کا حکم
ایئرپورٹ مینیجر نے افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا جن میں آفیسر کمانڈنگ (اے ایس ایف)، انچارج میڈیکل اور چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر شامل تھے۔
اس دورے کا مقصد سیاحوں، خصوصاً آسٹریلوی شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات اور حفاظتی انتظامات سے واقفیت حاصل کرنا تھا۔
وفد نے آمد و روانگی لاؤنجز، مسافروں کے ہینڈلنگ کے طریقہ کار، اور ایمرجنسی و سیکیورٹی پروٹوکولز کا جائزہ لیا۔ وفد نے ہوائی اڈے کے انتظامات، صفائی اور خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دوطرفہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے زیرانتظام اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمالی پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور بین الاقوامی و ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلوی ہائی کمیشن اسکردو ایئرپورٹ دورہ وفد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلوی ہائی کمیشن اسکردو ایئرپورٹ وفد وی نیوز کے لیے وفد نے
پڑھیں:
لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات شروع
لاہور:عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات میں بھی اس موضوع پر بات کریں گے۔
لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں جانوروں کی آلائشوں کی وجہ سے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں، پرندوں کو جہازوں سے دور رکھنے کیلئے فائر مین وقفہ وقفہ سے فائز بھی کرتے ہیں، لاہور ایئرپورٹ کی حدود میں ضلعی انتظامیہ اور ایئر پورٹ حکام مل کر گشت بھی کریں گے۔
لاہور ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے بروقت بڑے بیگ فراہم کریں گے جن میں جانوروں کی آلائشوں کو رکھا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ فوری طور پر آلائشیں اٹھائے گا۔