بادشاہ چارلس کا نام لیے بغیرامریکی صدرکو جواب
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے کینیڈا کو آزاد اور اسکی مخصوص شناخت کے الفاظ استعمال کرکے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیدیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کینیڈا کو امریکا کی اکاون ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
بادشاہ چارلس نے کینیڈا کی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ کینیڈا کی مخصوص شناخت ہے اور جیسا کہ قومی ترانہ یاد دلاتا ہے کہ دا ٹرو نارتھ یقینا مضبوط اور آزاد ہے۔
اپنی تقریر میں بادشاہ چارلس نے سفارتی انداز اپناتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تو نہیں لیا مگر کینیڈا کے عوام، انکی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ پر زور دیا۔بادشاہ چارلس نے اپنے خطاب میں ٹیرف کے بجائے آزادانہ تجارت کی خوبیاں بیان کیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بادشاہ چارلس نے
پڑھیں:
پٹاخوں کے گودام میں دھماکا‘ہوم سیکرٹری ‘مالکان سے جواب طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج جنوبی/ سٹی کورٹ میںایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متعلق سماعت عدالت نے ہوم سیکرٹری اور مالکان سے جواب طلب کرلیا۔ حادثے میں جاں بحق میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی کی جانب سے گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کی سماعت کراچی کی مقامی عالت مین ہوئی جہاں عدالت نے ہوم سیکرٹری سندھ اور گودام مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے ہوم سیکرٹری اور مالکان سے جواب طلب کرلیا، متوفی کی بیوہ عظمیٰ شہزاد نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان سے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگا ہے کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا، 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر قانونی گودام میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں درخواست گزار کے شوہر شہزاد علی جاں بحق ہوگئے، فیکٹری اور گودام مالکان کی غفلت کے باعث درخواست گزار کے شوہر جاں بحق ہوئے، متوفی شہزاد علی کی گودام کے قریب میڈیکل مارکیٹ میں میڈیکل لیب تھی، دھماکے کے مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال فیکٹری منتقل نہیں گئی ہے، حادثے کے ذمہ دار فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت ہے، حادثے کے ذمہ داران ہرجانے کی مد میں 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ادا کریں۔