اسرائیل فلسطین کی آ زادی تسلیم کرلے تو اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے، انڈونیشین صدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
جکارتہ (اوصاف نیوز)انڈونیشین صدر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل فلسطین کی آزادی تسلیم کرلے تو ہم اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسی صدر سے ملاقات کے بعد انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
اگر اسرائیل فلسطین کی آزادی کو تسلیم کرے تو ہم اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل ہی فلسطین کے مسئلے کا واحد حل ہے۔
وفاقی حکومت کا کیش لیس معیشت اور کاروبار کے فروغ کیلئے پابندیوں کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسرائیل کو تسلیم
پڑھیں:
اسرائیل جنگ بندی ختم کرنے کے بہانے تلاش کررہا ہے: اردوان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی ختم کرنے کیلئے بہانے تلاش کر رہا ہے
عالمی میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے استنبول میں ورلڈفورم سےخطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کیلئے بہانے بنا رہا ہے۔ اسرائیل پر وعدے توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں اسرائیل کے وعدے پورے کرنے کا ریکارڈ انتہائی خراب ہے، غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنا اور انسانی امداد پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ غزہ کی تعمیرنو اسی وقت ممکن ہے جب اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے غزہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اسکول، چرچ، مسجدیں اور اسپتال سب نشانہ بنے، کہتےہیں اسرائیل بےقصور ہے، کیسے؟،
اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں خصوصاً بچوں کیخلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اسرائیلی جھوٹے پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنے والے 270 صحافی شہید کیے گئے۔