یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اُنہوں نے یوم تکبیر پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور عزم ہے کہ اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
سندھ حکومت سے بارہ ارب روپے دلوانے پر بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں، میئر کراچی
کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت سے بارہ ارب روپے دلوائے، اس رقم سے حب کینال تعمیر کی جارہی ہے جس سے چالیس ایم جی ڈی پانی زیادہ ملے گا، پھر ہم کے تھری کا پانی بہتر انداز میں دیگر علاقوں تک پہنچا سکیں گے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی سٹی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، پارلیمانی لیڈرز سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔
مرتضیٰ وہاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں نے گزشتہ اجلاس میں کہا تھا کہ اس اجلاس میں واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر یہاں موجود ہوں گے، میرے احکامات کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے دونوں افسران کے آرڈرز کو منسوخ کردیا۔
میئر کراچی نے کہا کہ کورٹ کو ری کال کرنے کیلئے ایمرجنسی درخواست کی ہے، ابھی فیصلہ نہیں آیا ہے۔ جو بھی اہم نکات ہوں گے وہ مسائل واٹر کارپوریشن کے افسران تک پہنچائیں گے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے چیف انجینئر بلک سید اعجاز احمد کو میئر کراچی نے اجلاس سے باہر بھیج دیا جس پر اپوزیشن لیڈر سیف الدین نے کہا کہ آپ انہیں باہر کیوں بھیج رہے ہیں، افسران کو اجلاس میں شرکت کرنے دیں۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ یہ متعلقہ افسر نہیں اسطرح تو تمام وال مینوں کو بھی یہاں بلا لیں۔ اگلے اجلاس میں کوشش ہوگی سی ای او اور سی او او یہاں موجود ہوں۔
نجمی عالم نے کہا کہ کراچی کو تین زون میں بانٹ دیا جائے افسران بھی تعینات کیے جائیں تاکہ مسائل بہتر طریقے سے حل کرسکیں، واٹر کارپوریشن کے ریونیو میں بلنگ کا حصہ بہت کم ہے، ساٹھ کروڑ بمشکل جمع ہوپاتے ہیں یہ ادارے کے کام کرنے کے لیے بہت کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادارے کے محکمہ ریونیو میں اہلیت نہیں، چار سو اسامیاں خالی ہیں، متعدد کچی آبادیوں کو لیز کردیا گیا ہے وہاں بھی نارمل سلیب سے بل وصول کیا جائے۔ ٹیکس نیٹ بڑھائے بنا واٹر کارپوریشن کو چلانا ناممکن ہے۔
نجمی عالم نے کہا کہ کچی آبادیوں کو بھی نارمل آبادیوں والی بلنگ ہونی چاہیے، یقین سے کہہ سکتا ہوں کراچی کا زیادہ پانی کچی آبادیوں میں جارہا ہے، ویسٹ میں لوگوں نے اپنی لائنیں ڈالی ہوئی ہیں اسکے پیسے لیتے ہیں، جس کی نوے فیصد بلنگ کم ہوگی اسکا پیسہ بند کیا جائے، ادارے میں حاضری کا نظام بہتر بنانا ہوگا
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے تھری کی لائن سے پانی زیادہ چوری ہورہا تھا، اب اس لائن کو ایلیویٹڈ بنایا جارہا ہے تاکہ چوری کو روکا جاسکے، ادارے کا کنزیومر چودہ لاکھ ہے، بل محض پانچ لاکھ لوگوں کو ڈیلیور ہوتا ہے اور بل تو اس سے بھی کم لوگ دیتے ہیں۔ لوگ بل دیتے ہی نہیں جیسے پانی ملتا نہیں لیکن سوائے چند ٹیل کے علاقوں کے پانی دستیاب ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کی وجہ سے تصور ہے کہ واٹر بورڈ پانی نہیں دیتا، اسی بل میں پانی اور سیوریج کی دونوں کی سروسز کے پیسے ہیں، جب ہم نے ٹیک اوور کیا 1.1 ارب آمدنی تھی اب 1.8 ارب روپے ہے، اس آمدنی کا زیادہ حصہ مینٹیننس میں خرچ ہوجاتا ہے، بعد ازاں سٹی کونسل کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔