پنجاب سیڈ کارپوریشن نے فیلڈ مارکیٹنگ افسران ،عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے فیلڈ مارکیٹنگ افسران اور عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔ایم ڈی علی ارشد رانا نے مارکیٹنگ ڈویژن کی کارکردگی کے لئے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر سہیل بھٹی کی قیادت میں تمام فیلڈ افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے علی ارشد رانا نے کہا کہ پاکستان سیڈ کارپوریشن کی سوشل میڈیا پر جاری دھان بیج کی تشہیری مہم کو کسان برادری کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔
کسانوں کی طرف سے پی ایس سی شہ زور دھان بیج کے لیے بے حد دلچسپی دیکھنے کو ملی،یہ مہم اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ سوشل میڈیا پی ایس سی کی مارکیٹنگ کے لیے ایک طاقتور ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
سوشل میڈیا کے ذریعے ہم نہ صرف براہِ راست کسانوں سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں بلکہ کم وقت میں زیادہ لوگوں تک پہنچنے اور موثر انداز میں پیغام پہنچانے کا موقع بھی مل رہا ہے۔
علی ارشد رانا نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال پی ایس سی کی کام کرنے کی حکمت عملی میں ایک نیا اور موثر انقلاب ہے۔علی ارشد رانا نے کہا کہ افسران اور عملے کی محنت کی بدولت پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیجوں کی فروخت میں 30فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔کسان سیڈ کارپوریشن کا معیاری بیج کاشت کریں تو اسے بہت فائدہ حاصل ہو گا ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی ارشد رانا نے سیڈ کارپوریشن سوشل میڈیا عملے کی
پڑھیں:
ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا
پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ خیال رہے پی ٹی ڈی سی میں رولز آف بزنس 1973ء کے قاعدہ 3 (3) کے تحت وزارت کی تبدیلی کی گئی۔