مودی شکست خوردہ وزیراعظم،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے:وفاقی وزیراطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبا زشریف نے جو ڈپلومیسی شروع کی ہے اس سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان کے د ورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں فتح دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت ہمارے ساتھ اس دورے پر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح پر ترکیہ اور آذر بائیجان کے عوام نے بڑی خوشیاں منائیں، آج آذر بائیجان کا یوم جمہوریہ ہے اور ہمارا یوم تکبیر ہے اور یہاں پر ایک جشن کا سماں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو ڈپلومیسی وزیراعظم پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی ہے، یہ پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی، معرکہ حق میں فتح کے بعد ان دوروں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ اب اپنی ہزیمت مٹانے کے لئے طرح طرح کے بیانات دے رہا ہے تو ایک ہارا ہوا وزیراعظم اور ایک ناکام سیاست دان اس طرح کے بیانات دے رہا ہے، مودی شکست خوردہ وزیراعظم ہے،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم اور ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بیرونی دوروں پر ہیں، بیرون ملک جا رہے ہیں اور پاکستان کا مقدمہ پوری دنیا مان رہی ہے اور دوسری طرف ہمارا جو مشرقی ہمسایہ ہے، وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
عطا تارڑ نے کہاکہ پاکستان کی فتح کے حوالے سے بات چیت پوری دنیا میں ہوتی رہے گی اور قیام امن میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا مانے گی، پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے ایک فخر کا مقام ہے کہ پاکستان کی تجارت اور مختلف شعبوں میں جو تعاون ہے، اس کے فروغ کے لئے ہم کتنا آگے بڑھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیکھیں کل یہ فیصلہ ہوا ہے کہ وفود کی سطح پر جلد ایک ملاقات ہوگی جس میں مزید پیشرفت ہوگی اور معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی تو اس حوالے سے بھی آذربائیجان کے صدر بہت زیادہ پرجوش نظر آئے اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو ایک اور سطح پر لے کر جایا جائے۔
آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماو¿ں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے: الہام علیوف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے پاکستان کی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
اداکارہ تارا محمود کا والد کے سیاسی پس منظر اور دھمکیاں ملنے کا انکشاف
معروف اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے والد کے سیاسی پس منظر کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور کراچی منتقل ہوئیں تو والد نے انہیں مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا وہ کسی کو اپنی خاندانی حیثیت کے بارے میں نہ بتائیں، کیونکہ یہ سیکیورٹی کے لیے زیادہ محفوظ تھا۔
تارا محمود کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی والد کے اثر و رسوخ یا طاقت کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی۔ قریبی دوست ان کے خاندانی پس منظر سے واقف تھے، لیکن انڈسٹری کے لوگوں کو اس کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب والد کے ساتھ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو وہ خوفزدہ ہوگئیں کیونکہ وہ غیر ضروری توجہ نہیں چاہتیں اور ایک پرائیویٹ زندگی گزارنا پسند کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے والد کے وزیر تعلیم ہونے کے دور کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق کووڈ-19 کے دوران جب اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کیے گئے تو والد شفقت محمود انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے اور لوگوں نے انہیں ہیرو قرار دیا۔ تاہم، جب اگلے سال تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں اور والد دونوں کو تنقید اور دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
تارا محمود نے مزید بتایا کہ طلبا اکثر انہیں امتحانات یا تعلیمی مسائل کے حوالے سے پیغامات بھیجتے تھے، لیکن وہ ان معاملات میں کچھ نہیں کرسکتی تھیں کیونکہ سرکاری فیصلوں کا اختیار ان کے پاس نہیں تھا بلکہ یہ ان کے والد کی ذمے داری تھی۔
یاد رہے کہ اداکارہ تارا محمود کے والد شفقت محمود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رہ چکے ہیں۔