گلشیئرز پگھلنے کی وجہ سے سمندر کی سطح مزید بلند ہوجائے گی، ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کو بیرٹ نے کہا ہے کہ ہم ریکارڈ میں گرم ترین سالوں کا تجزیہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 5 سالوں میں عالمی درجہ حرارت میں 1 اشاریہ 5 ڈگری بڑھ جانے سے گلشیئرز پگھلنے کی وجہ سے سمندر کی سطح مزید بلند ہوجائے گی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق موسمیاتی ماہرین نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ اس بات کا 80 فیصد امکان ہے کہ اگلے 5 سالوں میں ایک سال گرم ترین سال ضرور ہوگا، انسانی تاریخ میں پہلی بار اوسطاً 2 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کو بیرٹ نے کہا ہے کہ ہم ریکارڈ میں گرم ترین سالوں کا تجزیہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی آنے والی رپورٹ میں بہتری کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری میشت اور روز مرہ کے معمولات ہماری زمین پر برے اثرات ڈال رہے ہیں۔ عالمی درجہ حرارت میں ایک اشاریہ 5 کا اضافے نے ہمیں پیرس کلائمیٹ اگریمنٹ پر طے شدہ ہدف سے مزید دور کردیا ہے۔ اس ساری صورتحال میں ہوگا یہ کہ سطح سمندر پر واقعہ ممالک اور چھوٹے جزائر کو اپنی بقاء کے لیے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، معاہدے میں یہ طے کیا گیا تھاکہ ہم 2 ڈگری کم کی سطح تک محدود رہیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا ہے
پڑھیں:
سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھیں، وزیر داخلہ سندھ
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ مالی سال 2025/2026ء کے دوران سی پی ایل سی کی امداد میں اضافہ کے حوالے سے جامع سفارشات جلد سے جلد تیار کرکے برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ذیر صدارت سی پی ایل سی ایکزیکٹیو کونسل کے پہلے باقاعدہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سی پی ایل سی سے متعلق 05 ایجنڈاز پر مشتمل ترجیحات و دیگر ضروری امور پر بات چیت کی گئی اور مذید ہدایات دی گئیں، ان ایجنڈاز میں شامل سی پی ایل سی قواعد و ضوابط کے تحت دستیاب خالی آسامی پر ایکزیکٹیو کونسل میں پرائیویٹ رکن ثاقب شیرازی کو نامزد کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے ایکزیکٹیو کونسل سے مشاورت کے بعد سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب کو انکی پوزیشن پر برقرار رہنے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں اس موقع پر سلیکشن بورڈ کا باقاعدہ قیام عمل میں لاتے ہوئے عادل چھپرا کو سلیکشن بورڈ کا ڈپٹی چیف ایڈمن نامزد کیا گیا۔ علاوہ ازیں اجلاس کے دیگر ایجنڈاز پر بات بحث کے بعد فائنانس کمیٹی کا بھی باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا اور شبر ملک کو ڈپٹی چیف سی پی ایل سی آپریشنز کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔
وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ مالی سال 2025/2026ء کے دوران سی پی ایل سی کی امداد میں اضافہ کے حوالے سے جامع سفارشات جلد سے جلد تیار کرکے برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے علی حاجی کی بطور ڈپٹی چیف سی پی ایل سی آئی ٹی بھی نامزد کیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سی پی ایل سی سندھ پاکستان کا واحد ایسا ادارہ ہے جو اپنے کام اور خدمات کے لحاظ سے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی جانا جاتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس ادارے کو صوبے کے تمام شہروں تک وسعت دیتے ہوئے اسکی خدمات کے دائرے کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ یہ ادارہ مزید محنت سے اپنا لوہا منوائے گا جبکہ حکومت سندھ ہر طرح سے سی پی ایل سی کی مدد و معاونت کے عمل کو جاری رکھے گی۔