جی ایچ کیو حملہ کیس: 3 گواہان کی شہادت ریکارڈ کر لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران 3 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کر لی گئیں۔
اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔
اس دوران بانی پی ٹی آئی، عثمان ڈار، صداقت عباسی سمیت متعدد ملزمان کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران کانسٹیبل ظفر قیوم، محرر تھانہ آر اے بازار محمد منشی اور محرر عمران کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
مقدمے کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد ریاض کی جزوی شہادت ریکارڈ کی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران مال مقدمہ بھی کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے طلبی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر مزید گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔
بعد ازاں جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجموعی طور 31 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس کی
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔