319 پروازوں کے ذریعے81ہزار 950 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان سے 319 پروازوں کے ذریعے 81 ہزار 950 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے پاکستان سے حج پروازیں 31 مئی تک جاری رہیں گی ۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مدینہ منورہ میں مقیم عازمین حج کی مکہ آمد بھی 31 مئی تک تک جاری رہے گی۔ عازمین حج کے لیے منی عرفات میں خیموں کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔امسال عازمین حج کی مشاعر میں آمد و رفت کے لیے مکتب کے ہمراہ جامع حکمت عملی طے کی گئی ہے،شدید موسم سے حفاظت کے لیے سعودی حکام نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
سُر سنگیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتیں اور پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتوں کا معترف دنیا کا ہر بڑا سنگر ہے۔
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ مقبول گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی ایک پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے اور ان کا گانا بھی گنگنایا۔
دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں سجاد علی کا مشہور گانا "راوی" چل رہا تھا اور بھارتی گلوکار اس گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
پاکستان اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دلجیت کے اس عمل کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر فن کی عزت قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔
دلجیت دوسانجھ ان دنوں خبروں میں ہیں اپنی نئی فلم "سردار جی 3" کے باعث جس میں اُن کے ساتھ پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر جلوہ گر ہوئیں۔
فلم کی ریلیز کے بعد بھارت میں کچھ حلقے دلجیت کو پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
دلجیت نے تنقید کا بھرپور جواب دیا اور کہا کہ فلم کی شوٹنگ تو فروری میں مکمل ہوچکی تھی اُس وقت تو سب نارمل تھا اب اچانک اتنا شور کیوں؟
ویسے یہ سب تنازعات ایک طرف، دلجیت اور ہانیہ کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
"سردار جی 3" نے بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک میں 27 جون کو ریلیز کے بعد باکس آفس پر زبردست بزنس کیا ہے۔