پاکستانی سفیر کا وام ہیڈکوارٹرز کا دورہ، میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ہیڈکوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل محمد الحمادی نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دورے کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تعمیری ملاقات ہوئی جس میں خبروں اور مواد کے تبادلے کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
یہ بات وام اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان طے پانے والے یادداشتِ تفاہم (MoU) کے تناظر میں کی گئی۔ بات چیت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ثقافتی ورثے اور سیاحتی مواقع کو اجاگر کرنے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ عوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ ملاقات میں دونوں جانب سے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جو باہمی تعاون اور میڈیا شراکت داری کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔