190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی—فائل فوٹو
بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس 5 جون کو سماعت کےلیے مقرر کر دیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔
عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہیں۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف درخواستوں کی سماعت کریں گے۔
گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کی قیادت نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی اور بشری
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔
محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔