پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک کی منصوبہ بندی شروع کردی اور صوابی کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ٹینٹ ویلج میں پختونخوا ہ کے ہر ضلع کا اپنا زون ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی کال پر تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے تحریک کو عملی شکل دینے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
(جاری ہے)
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت اور اسلام آباد سے دوری کی وجہ سے صوابی میں دھرنے کی بجائے ہری پور کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلج لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹینٹ ویلج میں پختونخوا ہ کے ہر ضلع کا اپنا زون ہو گا اس کے لیے مظاہرین کے لیے کھانا، پانی اور سینی ٹیشن کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے جس میں نہ صرف سینٹرل فنڈز کے لیے اورسیز پاکستانیوں کی مدد لینے پر غورہو رہا ہے بلکہ تمام اضلاع اپنا فنڈ بھی اکھٹا کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ بندی اور لاجسٹک کے حصول میں 2سے 3ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا ہ کے صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہ مل کر تحریک کو لیڈ کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پختونخوا ہ ٹینٹ ویلج کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔