Express News:
2025-07-26@07:17:34 GMT

بٹ کوائن اور بٹ کوائن مائننگ آخر ہے کیا؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

کیا آپ نے کبھی سوچا، بٹ کوائن آخر ہے کیا؟ نہ کوئی نوٹ، نہ سکہ لیکن صرف ڈیجیٹل ہے مگر پھر بھی اس کی قیمت لاکھوں میں؟

بٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ ڈیجیٹل کرنسی بھی کہہ سکتے ہیں یہ روایتی طور پر دْنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں ڈالر، پاونڈ یا روپے وغیرہ سے مختلف اس لیے ہے کیونکہ اسے کوئی مستند مالی ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔

پاکستان میں بھی بہت سے لوگ بٹ کوائن اور دوسری کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں لیکن قانونی حیثیت ابھی واضح نہیں اس لیے کسی بھی فیصلے سے پہلے مکمل تحقیق کریں۔

ماہرین کے مطابق بٹ کوائن دراصل ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے، جو نہ کسی بینک سے منسلک ہے نہ کسی حکومت کے تابع ہے اور آپ اسے صرف انٹرنیٹ پر خرید، فروخت یا استعمال کر سکتے ہیں لیکن سوال یہ ہے یہ کرنسی آتی کہاں سے ہے؟ تو اس کاجواب ہے مائننگ اور مائننگ میں طاقت ور کمپیوٹرز مشکل ریاضیاتی سوالات حل کرتے ہیں اور جو یہ سوال سب سے پہلے حل کرے اْسے انعام کے طور پر بٹ کوائن ملتا ہے اور یہی عمل بٹ کوائن کے نیٹ ورک کو محفوظ بھی بناتا ہے جسے بلاک چین کہتے ہیں، یعنی ایک ایسا ڈیجیٹل رجسٹر جو کسی ایک کے پاس نہیں بلکہ پوری دنیا میں بیک وقت موجود ہوتا ہے۔

بلاک چین ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو نہ صرف ہر قسم کی کرپٹو کرنسی کی بنیاد ہے بلکہ این ایف ٹیز بھی اسی کے تحت چلائی جاتی ہیں کرپٹو کرنسی کی ہر ٹرانزیکشن بلاک چین پر رضاکاروں کے ایک نیٹ ورک کی مدد سے ریکارڈ کی جاتی ہے اور یہی رضاکار کمپیوٹر پروگراموں کے تحت اس کرنسی کی خرید و فروخت کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔

بٹ کوائن نیٹ ورک کے رضاکاروں کا اس میں فائدہ یہ ہے کہ جو بھی اس خرید و فروخت کی پہلے تصدیق کرتا ہے اسے انعام میں بِٹ کوائن دیے جاتے ہیں اس قابل منافع عمل کو ’مائننگ‘ کہا جاتا ہے۔

یہ عمل متنازع بھی ہے کیونکہ دنیا بھر میں لوگ سب سے پہلے تصدیق کی دوڑ میں رہتے ہیں اور اسی سبب برقی توانائی بھی ضائع ہوتی ہے اور پاکستان میں بھی کرپٹو کرنسی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

یاد رہے سرمایہ کاری سے پہلے مکمل تحقیق کریں کیونکہ اس کی ابھی تک قانونی حیثیت واضح نہیں ہے اور سیکریٹری خزانہ نے بھی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں واضح کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرپٹو کرنسی پر پابندی ابھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت فیصلہ کرے گی تب ہی ریگولیٹری فریم ورک بنے گا جبکہ قائمہ کمیٹی خزانہ نے کرپٹو کونسل کے چیئرمین اور ارکان کو طلب کرکے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرپٹو کرنسی بٹ کوائن سے پہلے ہے اور

پڑھیں:

پہلے تھپڑ منسا نے مارا، میں نے جواب میں جوتا پھینکا، علیزے شاہ کا دعویٰ

اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے ڈرامہ محبت کی آخری کہانی کی ساتھی اداکارہ منسا ملک کے ساتھ پیش آنے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ جھگڑے کی شروعات اُنہوں نے نہیں کی، بلکہ منسا ملک نے پہلے اُنہیں تھپڑ مارا، جس کے جواب میں علیزے نے غصے میں صرف اپنا جوتا پھینکا۔

علیزے شاہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران منسا ملک ان کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھتی تھیں اور دونوں سیٹ پر اچھی طرح وقت گزارتی تھیں، حتیٰ کہ منسا اُن کے ساتھ سگریٹ بھی پیا کرتی تھیں۔ لیکن اچانک منسا کا رویہ تبدیل ہو گیا اور اختلافات شروع ہو گئے، جن کی وجہ اُنہیں سمجھ نہیں آئی۔

علیزے نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران معروف اداکار سمیع خان بھی وہاں موجود تھے اور انہوں نے پورا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ علیزے کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کے جھگڑے کی حامی نہیں لیکن اپنے دفاع میں ردِعمل دینا اُن کا حق ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے پروڈکشن والوں نے کہا کہ ان کا ڈرامہ خراب ہوجائے گا اس لئے وہ ایف آئی آر نہ کروائیں مگر اگلی صبح ان کے ہی خلاف اسکینڈل بنا ہوا تھا اور کہا جارہا تھا کہ انہوں نے منسا کے کپڑے پھاڑ دیئے اور لڑائی جھگڑا کیا۔ 

یاد رہے کہ علیزے شاہ نے خود پر ہونے والی تنقید سے تنگ آکر ذہنی دباؤ سے نکلنے کیلئے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ اپنے آپ سے جڑے ہر اسکینڈل کی اصلیت بیان کر رہی ہیں اور انڈسٹری میں ان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف بھی کر رہی ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • لبنانی مجاہد جارج ابراہیم عبداللہ فرانس سے 40 سال قید کاٹ کر گھر پہنچ گئے
  • آمریت کے مقابلے میں انسانی حقوق کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری، یو این چیف
  • غزہ سے پہلے مغربی کنارہ ہڑپ ہو رہا ہے
  • پاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز
  • بڑے سیاسی گھرانے کی شخصیت کے کرپٹو میں 10 کروڑ ڈالر ڈوب گئے
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ناروے اسٹوڈنٹ ویزا اپلائی کرنا اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان
  • پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
  • پہلے تھپڑ منسا نے مارا، میں نے جواب میں جوتا پھینکا، علیزے شاہ کا دعویٰ
  • پاکستان اور ایل سلواڈور میں کرپٹو تعاون پر مبنی تعلقات کا آغاز