قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا مشکل، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرمیں پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینا مشکل، شہری پریشان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
گریٹر مانچسٹر میں مقیم پاکستانی شہریوں کو قونصلیٹ جنرل پاکستان مانچسٹرسے پاسپورٹ، نادرا کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید کے لیے اپوائنٹمنٹ لینے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ مقامی پاکستانی برادری کا کہنا ہے کہ اپوائنٹمنٹ کے حصول کے لیے ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ بعض کیسز میں پیسے دے کر جلدی اپوائنٹمنٹ لینے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
بولٹن کے رہائشی شہزاد وحید نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے آن لائن اپوائنٹمنٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ انہوں نے کہا، “یہ نظام انتہائی ناکام ہے۔ ہمیں اپنے بنیادی کاموں کے لیے بھی ہفتوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔”
مانچسٹر کے نوجوان اظہر علی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپوائنٹمنٹ کے لیے 50 پاؤنڈ ادا کیے، جس کے بعد انہیں فوری سلاٹ مل گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ نظام صرف انہی لوگوں کے لیے ہے جو اضافی رقم ادا کر سکتے ہیں؟
کونسلیٹ جنرل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوائنٹمنٹس ہر روز شام 7 بجے آن لائن سسٹم کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں، اور شہری ویب سائٹ کے ذریعے بک کرا سکتے ہیں۔ تاہم، عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان اس نظام کو بہتر بنائے اور شفافیت کو یقینی بنائے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو دستاویزات کی تجدید میں آسانی ہو۔
مقامی پاکستانی برادری کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کونسلیٹ جنرل اپوائنٹمنٹ سسٹم کو مزید موثر بنائے اور اضافی سلاٹس کا اہتمام کرے تاکہ عوام کو بلا تاخیر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی تھانہ رمنا حملہ کیس : پی ٹی آئی ایم این اے سمیت 11 مجرموں کو 15 سال 4 ماہ قید کی سزا چین کے چھنگ دو میں پاکستانی ڈاکٹر زندگی کی توانائی اور آرام کا شاندار امتزاج کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیاں ملک کیلئے خوش آئند ہیں،محمد عارف جدہ میں چوہدری محمد امجد گجر کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں ایک اور پاکستانی کی انٹری، لارڑ شفق محمد نے قرآن پر حلف اٹھایاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
تصویر بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹاقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب عثمان جدون کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما کر مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت پاکستان اور خطے میں منظم دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔
ابن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں صرف کشمیر نہیں بلکہ بھارت کے دیگر حصوں میں بھی ہو رہی ہیں جن کی تصدیق بین الاقوامی رپورٹس سے ہوتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور 7 سے 10 مئی کے دوران بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک بھارت کے درمیان جنگ کا خاتمہ پاکستان کے مضبوط مؤقف اور امریکی معاونت کے باعث ممکن ہوا۔
عثمان جدون کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے۔