حج کی برکتیں: اندھے پن کا شکار مصری خاتون کی بینائی واپس آگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
مکہ مکرمہ میں حج کیلئے آنے والی مصری خاتون کی بروقت طبی امداد کے باعث بینائی واپس آ گئی، جسے ایک معجزاتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق، مصری خاتون کو اچانک موتیا بند لاحق ہوا تھا، ساتھ ہی ان کی ریٹینا الگ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا، جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔ اگر بروقت علاج نہ ہوتا، تو بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی تھی۔
خاتون کو فوری طور پر کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ماہرین نے ان کا فوری آپریشن کیا۔ کامیاب سرجری کے بعد ان کی بینائی واپس آ گئی اور حالت میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
وزارت صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ خاتون کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ اب دوبارہ مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔
یہ واقعہ مکہ مکرمہ کے اسپتالوں میں موجود اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات اور فوری رسپانس کی ایک شاندار مثال ہے، جو لاکھوں حجاج کرام کو ہر سال فراہم کی جاتی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-4
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے استنبول مذاکرات کے حوالے سے افغان طالبان کا گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا اورکہا ،اگر افغان فریق نے دہشت گردوں کو جلاوطن کرکے انہیں پاکستان کی تحویل میںدینے کی پیش کش کی تھی تو یہ عمل فوری طور پرانجام دیا جائے۔ ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان ترجمان کے گمراہ کن بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ مزید بتایا کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ وزارتِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں، افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔پاکستان نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔