مرغی، چینی، خشک دودھ، گھی، آٹا سستا، ٹماٹر ،آلو ، انڈے ، پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اوردیگر اشیاءمہنگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.81 فیصد کمی ہوگئی، گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی 0.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 4.54 فیصد، آلو 2.94 اور انڈے 2.19 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اور سگریٹس بھی مہنگی ہونیوالی اشیاءمیں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن 8.
ایف بی ایس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 10 اشیاء ستسی اور 14 مہنگی ہوئیں جبکہ 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
افغانستان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےپاگیا ،ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہ نومبر2021 کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔افغان ڈپٹی وزیرتجارت کی قیادت میں افغان وفدگزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھامہمان وفد کی پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔