مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مزید مہنگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کے حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صرف 10 اشیا سستی جبکہ 14 اشیا مہنگی ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 4.54 فیصد، آلو 2.94 اور انڈے 2.19 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز، گڑ، کیلے، دال ماش، دال چنا اور سگریٹس بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چکن 8.
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گھی، گندم کا آٹا، چاول، لہسن، دال مونگ، بجلی اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.97 فیصد کمی کے ساتھ 0.22 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.95 فیصدکمی کے ساتھ 1.04 فیصد اور 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.69 فیصدکمی کے ساتھ0.26فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.63فیصد کمی کے ساتھ 1.13فیصد رہی اور44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.74 فیصد کمی کے ساتھ 1.50فیصد رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔