ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81فیصد کمی ریکارڈ،گزشتہ ہفتے 14اشیا مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81فیصد کمی ریکارڈ،گزشتہ ہفتے 14اشیا مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی، 10 اشیا سستی جبکہ 27 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر،آلو، انڈے، پیاز، کیلے، گڑ، سرسوں کا تیل، دال ماش، چنا بھی مہنگے ہوئے ہیں جبکہ برائلر مرغی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چینی،بجلی، خشک دودھ، گھی، گندم کا آٹا، لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریڈ، مٹن، تازہ دودھ، دہی سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی موجودہ صورت حال ملے جلے رجحان کی عکاسی کرتی ہے، جس میں روزمرہ استعمال کی کچھ بنیادی اشیا مہنگی جبکہ کچھ سستی ہوئی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کشمیر و فلسطین پر قبضے علاقائی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اسحاق ڈار پاک، افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف کی تیاری، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز غزہ جنگ بندی کا عارضی منصوبہ، پہلے ہفتے 28اسرائیلی قیدی رہا ہونگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 169 ارب روپے کی خریداریاں اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 31.6 فیصد زیادہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 128 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 163 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو اگست میں بڑھ کر 169 ارب ہو گئیں۔