بجٹ سے عوام کو مزید ٹیکسز ‘مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے موجودہ معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے بجٹ سے عوام کو مزید ٹیکسز اور مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے تنخواہ دار طبقہ اور مڈل کلاس شدید متاثر ہوں گے حکومت کی نااہلی کو عوام کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کی واپسی کے لیے انڈسٹری اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پری بجٹ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس نظام کو تبدیل کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر 80 ہزار ارب روپے کا قرض ہے، جبکہ امریکہ 36 ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے۔ اس کے باوجود حکومت آئی ایم ایف کے سامنے اپنی خودمختاری کو سرنڈر کر رہی ہے انہوں نے آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشی بوجھ کم ہوگا۔ دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے آئی ٹی کی تعلیم کو مفت کرنے کی تجویز پیش کی، جس سے 500 سے 600 ارب روپے خرچ ہوں گے،کسانوں کے مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ اگر کسان کو گندم کی مناسب قیمت نہیں ملے گی تو وہ کاشتکاری نہیں کرے گا ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔