محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی، جس سے بے حال شہری سکھ کا سانس لیں سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ،لاہور،پشاور میں گرمی مسلسل قہر برسا رہی ہیں اور شدید گرمی سے لوگ بے حال ہے۔کراچی میں بھی شدید گرمی کا راج ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 40 ڈگری محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے پر درجہ حرارت زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔
گزشتہ روز درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم گرمی کی شدت چوالیس سے چھالیس ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے تاہم ،شام تک سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے گرمی کی شدت 2 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں48 اوردادہ ،ڈیرہ غازی خان، تربت میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
پشاور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد ، جہلم، سرگودھا، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر، حیدرآباد، سکھر اور ٹھٹہ میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔محکمہ موسمیات نےاسلام آباد میں آندھی،گرج چمک اورژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
(ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل