فرانس میں عوامی مقامات پر بچوں کے سامنے سگریٹ پینے پر پابندی؛ بھاری جرمانہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
فرانس میں ایسے تمام مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی جہاں بچے موجود ہوں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت نے کہا کہ جس مقام پر بچے موجود ہوں وہاں تمباکو نوشی پر پابندی ہونی چاہیے۔
فرانسیسی وزیر صحت نے دلیل دی کہ سگریٹ پینے کی آزادی وہاں ختم ہو جاتی ہے جہاں بچوں کے صاف ہوا میں سانس لینے کا حق شروع ہوتا ہے۔
اس پابندی کے فیصلے سے قبل کرائے گئے عوامی سروے میں 62 فیصد شہریوں نے کھلی جگہوں پر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کی حمایت کی۔
حکومت کے بقول عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کا فیصلہ بچوں کی صحت اور ذہنی نشوونما پر پڑنے والے برے اثرات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
فیصلے کے اطلاق کے بعد ساحلِ سمندر، باغات، پارکس، اسکولوں کے باہر، بس اسٹاپس اور کھیلوں کے میدان میں سگریٹ پر پابندی ہوگی۔
ملک بھر میں اس پابندی کا اطلاق رواں برس یکم جولائی سے ہوگا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر 135 یورو جرمانہ ہوگا۔
یاد رہے کہ فرانس میں ہر سال 75 ہزار کے قریب افراد سگریٹ کی عادت سے جڑی بیماریوں کا شکار ہو ہلاک ہوجاتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات، شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان کیلئے سفر پر مکمل پابندی
بلوچستان میں حالیہ مسافر قتل کے واقعہ کے بعد حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراہم قدم اٹھایا ہے۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے اعلان کیا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی گئی کہ شام کے وقت سفرسے گریزکریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔