جمعہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جید علماء مشائخ نے کہا کہ عالم اسلام کے مرکز حرمین شریفین سے فلسطین و کشمیر سمیت مسلمانوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز ظالم و استعماری طاقتوں پر لرزہ طاری کردے گی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام 300 سے زائد مساجد میں اجتماعات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے اپیل کی ہے کہ امام حج بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ خونی جارحیت و بمباری کے خلاف بیداری کا پیغام دیں، سعودی حکومت ایام حج کے اختتام پر مسلم حکمرانوں کی عالمی فلسطین کانفرنس بلائے اور لاکھوں شہدائے فلسطین کے خون کا حساب لینے اور فلسطینی مسلمانوں کو مزید اسرائیلی وحشیانہ بمباری، انسانیت سوز مظالم سے بچانے کیلئے اسرائیل کے خلاف واضح دوٹوک جرأت مندانہ اقدام کا اعلان کرے۔ علماء نے فلسطین کیلئے ایران و پاکستان کی مستقبل میں مشترکہ موثر جدوجہد اور پاک ایران قیادت کی ملاقاتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔ علماء نے کہا کہ خطبہ حج میں قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں پر انسانیت سوز وحشیانہ اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا تحریک آزادی القدس کو فتح کی منزل تک پہنچانے میں بنیادی کردار کا حامل ہوگا۔

اجتماعات جمعہ سے مولانا محمد امین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ مرزا یوسف حسین، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ عبدالماجد فاروقی، مفسر قرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی، مولانا مفتی عزیز احمد نوتیزئی، علامہ اظہر فاروقی، مولانا مفتی اسدالحق چترالی، مولانا ڈاکٹر عبدالصمد درخواستی، مفتی شبیر احمد، مفتی اکبر شاہ ہاشمی، علامہ مفتی ضیاء اللہ سیالوی، علامہ حسن شریفی، پروفیسر مولانا کاشف شمسی، مولانا قاری ادیب الحق چترالی، مولانا قاری حافظ محمد ابراہیم چترالی و دیگر نے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا مفتی

پڑھیں:

نیویارک، اقوام متحدہ کے سامنے آرتھوڈوکس یہودیوں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل مخالف آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک گروپ نے اگلے ہفتے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی شرکت کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہودی کارکنوں نے مین ہٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے یہودیت کے خلاف اسرائیل کے نام سے ایک ویب سائٹ کے ذریعے ریلی کی کال دی تھی۔ نیویارک میں سینکڑوں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا نیتن یاہو اور بین گیور یہودی عوام کے پہلے دشمن ہیں، صیہونیت مخالف یہود دشمنی نہیں ہے، یہودیوں کو اسرائیلی فوج میں ملازمت کرنے پر مجبور ہونے سے روکو۔ مظاہرین نے ایک بڑا بینر بھی لگایا جس پر لکھا تھا نیتن یاہو، آپ ہماری نمائندگی نہیں کرتے اور اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے ان کے نیویارک کے سفر کے مخالف ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • نیویارک، اقوام متحدہ کے سامنے آرتھوڈوکس یہودیوں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ
  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • ٹی 20 ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • اسرائیل کی خطے میں جارحیت تھم نہ سکی، یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
  •  اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ 
  • غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 24 گھنٹوں میں 38 فلسطینی شہید
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہندوستان
  • اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کی قرارداد
  • اسرائیل کے خلاف 7 نکاتی پلان، عملی منشور