بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 88 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
نائیجیریا میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی جس میں پورا ایک قصبہ ڈوب گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا میں بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ریاست نائجر کے قصبے موکوا ہوا۔یہ قصبہ جو بازاروں سے بھرا ہوا ہے ڈیم کے ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلے میں ڈوب گیا جس سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔نائیجیریا کے اس قصبے میں ملک بھر سے تاجر اور شمالی علاقوں کے زرعی پیداوار کرنے والے کسان بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
ریسکیو ٹیم کے انچارج نے بتایا کہ شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں 88 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔انھوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔عوام سے محتاط رہنے اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی اپیل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں بھی شمال مشرقی شہر میڈوگوری میں اسی نوعیت کے سیلاب اور ڈیم کے ٹوٹنے سے کم از کم 30 افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔نائیجیریا میں ہر سال دریائے نائجر اور بینو کے کنارے بسنے والے موسمی بارشوں کے باعث شدید سیلابوں کا سامنا کرتے ہیں جو جان و مال کے بھاری نقصان کا سبب بنتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
متعلقہ اداروں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
— فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متعلقہ اداروں کو بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔