آسٹریلیا میں فوج اور پرندوں کے درمیان ’جنگ‘
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
آسٹریلیکی تاریخ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جسے "ایمو جنگ" (Emu War) کہا جاتا ہے۔
یہ واقعہ 1932 میں پیش آیا جب آسٹریلوی فوج نے مغربی آسٹریلیا کے کسانوں کی فصلوں کو تباہ کرنے والے ایمو پرندوں کے خلاف ’جنگ‘ لڑی۔
پس منظر
پہلی جنگ عظیم کے بعد آسٹریلوی حکومت نے سابق فوجیوں کو مغربی آسٹریلیا میں زمینیں دیں تاکہ وہ زراعت کر سکیں۔ تاہم 1932 میں تقریباً 20,000 ایمو پرندے ان علاقوں میں آ گئے اور فصلوں کو نقصان پہنچانے لگے۔ کسانوں نے وزارت دفاع سے اس سے نمٹنے کیلئے مدد مانگی جس پر حکومت نے فوجی مداخلت کا فیصلہ کیا۔
یہ فوجی مہم مغربی آسٹریلیا کے ضلع کیمپیون میں شروع ہوئی جو نومبر سے دسمبر 1932 تک چلی۔ فوج کے چھوٹے سے گروپ کی قیادت میجر گونیتھ میریڈتھ کررہے تھے جو مشین گنز اور 10,000 گولیوں سے لیس تھے۔
فوج نے ایمو پرندوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن یہ پرندے تیز رفتار اور منتشر ہو کر حملوں سے بچ نکلتے تھے۔ ایک موقع پر فوج نے مشین گنز کو ٹرک پر نصب کر کے تعاقب کیا لیکن ناہموار زمین کی وجہ سے یہ کوشش ناکام رہی۔
اس معرکے میں تقریباً 986 ایمو پرندے ہلاک ہوئے۔ اس میں فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مہم ناکام رہی۔ ایمو پرندے فصلوں کو نقصان پہنچاتے رہے اور فوجی مداخلت مؤثر ثابت نہ ہوئی اور ایمو پرندوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا۔
یہ واقعہ آسٹریلوی تاریخ کا ایک دلچسپ اور طنزیہ باب بن گیا ہے۔ 2019 میں اس پر ایک میوزیکل تیار کیا گیا اور 2023 میں "The Emu War" کے عنوان سے ایک کامیڈی فلم بھی ریلیز ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب