سوراب میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے، ترجمان شاہد رند
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ سوراب میں دہشتگردوں نے بینک اور سرکاری افسران کے گھر پر حملہ کیا۔ اے ڈی سی ریونیو شہید ہو گئے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے بلوچستان کے شہر سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سسوراب بازار میں دہشت گردوں نے بینک لوٹ لیا، جبکہ مختلف سرکاری افسران کے گھر بھی نذرآتش کئے۔ حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ وطن کے اس سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ شاہد رند نے کہا کہ اے ڈی سی کی رہائشگاہ پر اس وقت خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پوری کارروائی میں ہندوستان کی پراکسیز ملوث ہیں۔ جنہوں نے اپنے آقاؤں کی ایماء پر یہ حملہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایف سی، پولیس اور لیویز فورسز موقع پر پہنچ چکی ہیں اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جاری ہے
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔