UrduPoint:
2025-07-23@14:03:10 GMT

دریائے چناب کے بہا ﺅمیں 54 ہزار کیوسک کی بڑی کمی

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

دریائے چناب کے بہا ﺅمیں 54 ہزار کیوسک کی بڑی کمی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاﺅ میں بڑی کمی واقع ہوگئی، گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈمرالہ میں دریائے چناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک رہ گئی جبکہ گزشتہ روز یہاں پانی کی آمد98 ہزار200 کیوسک تھی.

ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 500کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 52 ہزار کیوسک ہے، اسی طرح منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج 10 ہزار 800 کیوسک ہے.

(جاری ہے)

ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد2 لاکھ 28 ہزار 700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک ہے، اسی طرح ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد44 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ہے.

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1478.03 فٹ اور پانی کا ذخیرہ21لاکھ 39 ہزارایکڑ فٹ ہے. ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1161.05فٹ جبکہ پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 68 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 647.20 فٹ اور پانی کا ذخیرہ2لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ45 لاکھ28 ہزار ایکڑ فٹ ہے.                                                                                        

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ترجمان واپڈا کے مطابق میں پانی کی آمد دریائے چناب کے مقام پر کیوسک ہے پانی کا

پڑھیں:

حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ

دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر سال ہزاروں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں، جبکہ لاکھوں ایسے ہوتے ہیں جو حج کی خواہش رکھتے ہیں، رواں سال ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تاہم حج 2026 کے لیے اب تک کو 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے، جس پر حکومت نے کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سال 2025 میں دنیا بھر سے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت کی جانب سے ہر ملک کو حج کے لیے ایک کوٹہ جاری کیا جاتا ہے، پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کے لیے کوٹہ جاری کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی

وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی آبادی کے باعث کوٹے میں اضافے کی ضرورت ہے، اس مرتبہ سعودی حکومت سے حج کوٹے میں اضافہ کی درخواست کی جائے گی، حکومت کا موقف ہے پاکستان کے حج کا کوٹہ دو لاکھ 30 ہزار ہونا چاہیے، حج کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد سعودی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری پرائیویٹ سکیموں میں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

سال 2025 میں ہونے والے حج کے لیے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کے حج کا کوٹہ دیا گیا تھا، 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر روانہ ہوتے ہیں، سرکاری کوٹے کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوئے تھے جبکہ 23 ہزار 620 پاکستانیوں نے پرائیویٹ کوٹے کے تحت حج کیا تھا، جبکہ 67 ہزار خواہشمند افراد حج کی سعادت حاصل نہ کر سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج رجسٹریشن حج کوٹہ وزارت مذہبی امور

متعلقہ مضامین

  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
  • دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
  • دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب, قریبی علاقوں میں الرٹ جاری
  • دریائے سندھ اور چناب کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن
  • 25 جولائی تک شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلوف ایونٹس کا خدشہ، این ڈی ایم اے
  • مون سون بارشیں، دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سیلاب کا خطرہ
  • دریائے چناب اور سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب
  • سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری
  • تربیلا ڈیم میں ہائی الرٹ، بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ
  •  بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ جاری، ایمرجنسی نافذ