غزہ: سلامتی کونسل غیر انسانی اسرائیلی اقدامات پر کارروائی کرے، عرب گروپ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 مئی 2025ء) اقوام متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں ہولناک جنگ اور اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد بند رکھنے کے غیرانسانی اقدام پر فوری کارروائی کرے۔
گروپ کے سربراہ اور اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر محمد ابو شہاب نے کہا ہے کہ عرب ممالک اس ضمن میں کوشش کرنے اور غزہ کی تباہ کن جنگ کو رکوانے کے لیے پرعزم ہیں۔
سلامتی کونسل کے چیمبر سے باہر عرب لیگ کے نمائندوں اور مندوبین کے ساتھ صحافیوں کو بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز کونسل کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک غزہ میں امداد کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ضرورت مند لوگوں کو مدد پہنچانے کے عمل میں امداد کی تقسیم کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
(جاری ہے)
اسرائیلی امدادی منصوبے کی مخالفتابو شہاب کا کہنا تھا کہ غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ان حالات میں کونسل کو خاموش تماشائی بنے نہیں رہنا چاہیے۔ عرب گروپ اسرائیل کی جانب سے امداد کی تقسیم کے متبادل منصوبے کو مسترد کرتا ہے جس میں امداد کی فراہمی کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قانون کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ گروپ غزہ میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی فوری و غیرمشروط رہائی اور اسرائیل میں ناجائز طور پر قید فلسطینیوں کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ابو شہاب نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے فیصلہ کن اقدامات کرنا چاہئیں جن میں غزہ کے بارے میں قرارداد کے مسودے کی منظوری بھی شامل ہو جسے حالیہ دنوں اس کے دس غیرمستقل ارکان نے تیار کیا ہے۔
انہوں نے فلسطینی مسئلے کے پرامن تصفیے اور اس ضمن میں دو ریاستی حل کے حوالے سے آئندہ دنوں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی کانفرنس کو اہم قرار دیتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ پائیدار امن کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔
ابو شہاب نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی ستائش کی اور دیگر پر زور دیا کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا کوئی علامتی اقدام نہیں بلکہ یہ منصفانہ اور پائیدار امن کی جانب ایک ٹھوس قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ادھورے اقدامات کا وقت نہیں رہا اور سلامتی کونسل کو عالمگیر امن و سلامتی برقرار رکھنے اور شہریوں کو تحفط دینے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سلامتی کونسل انہوں نے امداد کی
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں اسحاق ڈار کی پیش کی گئی قرارداد منظور
اسحاق ڈار —فائل فوٹوکثیرالجہتی تنازعات کے حل سے متعلق نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا ہے جس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کی۔
اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب تنازعات کے پُرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔
نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ملاقات کی۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا کہ قرار داد کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے، عالمی تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور یوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوس ناک ہیں۔
انتونیو گوتریس نے تنازعات کے حل کے لیے مکالمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے متاثرین بھوک اور افلاس کا شکار ہیں، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر زیادہ تر تنازعات پیچیدہ نوعیت کے ہیں۔