شکر گڑھ‘ گل چیک پوسٹ کے قریب سرحدی علاقے سے بھارتی ساختہ مارٹر شیل برآمد
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
شکرگڑھ‘ چک امرو (نامہ نگار) سرحدی علاقے شکر گڑھ تھانہ رعیہ خاص کی حدود گل چیک پوسٹ کے مقام سے بھارتی ساختہ مارٹر شیل برآمد کر لیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے 51 ایم ایم مارٹر شیل 500 گرام وزنی کو ناکارہ بنا دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔