لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیہ میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے چیک کی تقسیم کی تقریب میں اہم اعلانات کیے۔ لیہ میں میڈیکل کالج قائم کرنے اور کلاسز شروع کرنے، ڈیرہ غازی خان اور لیہ کی یونیورسٹیوں کے لئے تین ارب روپے کے تاریخی فنڈز، ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں نوازشریف سینٹرآف ایکسی لینس برائے ’’ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘‘ بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 110ارب روپے کے خطیر فنڈ سے پنجاب کے تمام سکولوں میں کلاس روم، ٹائلٹ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب پنجاب کا کو ئی سکول ضروری سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا۔ مریم نواز نے آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور طلبہ کی طرف سے ایئر چیف  ظہیر احمد بابر سندھو کوبھی مبارکباد پیش کی اور تمام طلبہ کی طرف سے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوجوان سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ہرا نہیں سکتی۔ آبادی اور وسائل کے لحاظ سے چھوٹا ملک ہونے کے باوجود جذبے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دی۔ جو کہتے تھے رافیل کوئی نہیں گرا سکتا، ہم نے جے ایف تھنڈر سے مار گرایا۔ نوجوان اپنی طاقت پہچانیں، اپنی قوم کے لئے خود بنیان مرصوص بنیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 28مئی 1998ء  کو نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، اب دشمن میں حملے کی جرأت نہیں۔ جو بڑی طاقتوں سے نہیں ڈرتا وہی سچا لیڈر ہوتا ہے۔ وسائل نہ ہونے کے باوجود پڑھنے والے بچے قابل تحسین ہیں۔ حکومت کے سارے وسائل اپنے بچوں کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔ والدین کے پاس وسائل نہ ہوں تو ریاست کو ماں بن کر سوچنا چاہیے۔ محنت کرکے اچھا رزلٹ لینے والے ہر بچے کے پاس ریاست خود پہنچے گی۔ طلبہ میرا شکریہ ادا نہ کریں میں تو صرف ان کا حق ان تک پہنچا رہی ہوں۔ والدین کی دعائیں اور آپ کے خواب پورے کرنے کے لئے میں ہوں۔ ابھی پہلا سال گزرا ہے، جیسے جیسے وقت گزرے گا طلبہ کے لئے مزید بہتری لائیں گے۔ 6 ماہ میں پاکستان کا پہلا تاریخی ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر بنایا۔ دن رات عوام کے لئے سوچتی ہوں اور رات 12 بجے تک کام کرتی رہتی ہوں۔ جو آپ کی روٹی، سبزی اور بجلی بل کی فکر کرے، وہی اصل ہمدرد ہے۔ دن رات کام کرکے عوام کے حالات میں بہتری لانا چاہتی ہوں۔ خواتین کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز بہت اچھا کام کررہی ہیں۔ بچوں سے کہتی ہوں بڑے خواب دیکھو اور بڑی سوچ رکھو۔ قوم کو میزائل نہیں فتنے تباہ کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو غلط راستے پر ڈالنے والے ان کو تباہ کرتے ہیں۔شہداء  کی قبریں روندنے والے تاریخ کے کچرا دانوں میں جاتے ہیں۔ اپنے اداروں کی عزت کرنے والے سر اٹھا کر جیتے ہیں۔ وردی پہننے والے ملک کی حفاظت پر قربان ہوگئے ہیں۔ وردی جلانے والوں نے دراصل ملک و قوم کے وقار پر ناپاک حملہ کیا۔ نوجوانوں کو کہتی ہوں کہ ملک اور قوم کے خلاف کبھی نہیں جانا۔ ادارے آپ کے اپنے ہیں، یادگاریں آپ کی ہیں اور میٹرو بس بھی ہم سب کی ہے۔ فتنہ فساد پھیلانے والوں کی باتوں میں کبھی نہیں آنا، جو ان کی باتوں میں آگئے وہ جیلوں میں پڑے ہیں۔ اپنے بچے باہر اور دوسرے کے بچوں کو فتنہ فساد پر لگا دیا ہے۔ 10,9اور 28 مئی نے بتایا دیا کون ڈویلپمنٹ اور ڈیفنس کے ساتھ ہے اور کون ڈسٹرکشن کے ساتھ کھڑا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ 9 مئی کو کیا گیا اور10 مئی کو کیا گیا، دونوں میں کیا فرق تھا۔ علاوہ ازیں مریم نوازشریف نے لیہ سپورٹس سٹیڈیم میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کیلئے ہونہار سکالر شپ فیز ٹو اور لیپ ٹاپ سکیم کا خود چیک تقسیم کرکے باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ مریم نواز شریف کا طالبات نے تقریب میں پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ یونیورسٹی آف لیہ کی طالبہ حنا محمود نے اشعار کے ذریعے مریم نواز کو منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے خیر مقدمی نعرے لگائے اور پنڈال دیر تک پرجوش تالیوں سے گونجتا رہا۔ وزیراعلیٰ نے طالبات کو گلے سے لگا یا اور بچوں کے ساتھ خود سیلفیاں بنائیں۔ نشستوں پر جاکر ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی۔ مریم نواز کو روایتی شال بھی پہنائی گئی۔ ’’پنجاب دی پگ…… پنجاب دی دھی رانی دے سنگ‘‘ طالبہ نے پنسل سکچ پر کیپشن لکھا۔ درجنوں طلبہ نے وزیر اعلیٰ پنسل سکچ اور پورٹریٹ پیش کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کو تحائف پیش کئے۔ سٹوڈنٹ میوزک سوسائٹی لیہ اور ڈی جی خان کے طلبہ نے ملی نغمہ ’’اے میرے نوجواں، تم ہی بنیان مرصوص بن کر رہو‘‘ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شاباش دی اور طالبات کو گلے لگا لیا، تصویر بھی بنوائی۔ دوسری جانب مریم نواز سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ورلڈ بنک کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور 2020ء سے اب تک کی پاکستان میں نمایاں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ورلڈ بنک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز پیش کیا کے لئے پیش کی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایف بی آر کو بزنس کمیونٹی کے ساتھ مذاکرات اور افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے یو بی جی کے پیٹرن- ان- چیف ایس ایم تنویر کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ایس ایم تنویر نے بزنس کمیونٹی سے بروقت مشاورت اور خیر سگالی کے اظہار پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا۔

ایس ایم تنویر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ایف بی آر کو بزنس کمیونٹی کے ساتھ مذاکرات اور افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے معاشی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی معاشی استحکام کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وژن کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے ڈومین مختلف ہیں لیکن ملکی ترقی کے لئے ہمارے اہداف مشترکہ ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس   
  • متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرینگے، کسی جگہ پر قبضہ ہونا کمشنر، ڈپٹی کمشنر کی ناکامی: مریم نواز
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملک کی اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجروں کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا
  • نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف