پاکستان شوبز کے اداکار حیدر سلطان نے والد سلطان راہی سے آخری ملاقات کے یادگار لمحات کا احوال بتا دیا۔

حیدر سلطان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے والد، لیجنڈری فلم اسٹار سلطان راہی کے ساتھ آخری ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔ حیدر سلطان بتایا کہ اُن کے والد اسلام آباد ویزہ کے معاملات کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

حیدر کے مطابق جب والد کی گاڑی نکل رہی تھی تو انہوں نے والد کو الوداع کہا، لیکن کچھ بے چینی محسوس کرتے ہوئے گاڑی کی طرف دوبارہ بڑھے اور والد کو گال پر بوسہ دیا اور پوچھا کہ وہ ساتھ چلیں؟ جس پر سلطان راہی نے انکار کیا اور اکیلے روانہ ہو گئے۔

اداکار نے بتایا کہ اُسی دن ان کے والد کو گولی مار دی گئی۔ اُس وقت حیدر صرف 18 برس کے تھے۔

حیدر نے اپنے والد کی عاجزی کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ سلطان راہی ہر کسی کو پہلے سلام کرتے تھے۔ ایک موقع پر ایک صفائی کرنے والے نے اُن سے سلام نہ کرنے کا شکوہ کیا، جس پر سلطان راہی گاڑی سے اترے، اُس شخص کو گلے لگایا اور سلام کیا۔

یاد رہے کہ سلطان راہی نے 800 سے زائد فلموں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا وہ 1996 میں ایک افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلطان راہی

پڑھیں:

بہاولنگر :پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، باپ اور دو بیٹے جاں بحق

—فائل فوٹو

بہاولنگر میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چشتیاں کے قریب چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہمی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

کراچی: مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی 4 لاشیں برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔

فائرنگ  کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  •  مودی پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، یہ اس کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی بھی اس سے نالاں ہیں:فواد چوہدری
  • حیدر آباد: بس کی رکشہ کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی
  • حج آپریشن کا آخری روز: 86 ہزار955 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
  • ترکیہ کے سفیر کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات
  • سلطان راہی سے ان کے بیٹے کی آخری ملاقات کا احوال
  • بہاولنگر :پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، باپ اور دو بیٹے جاں بحق
  • کراچی؛ جائیداد  کے تنازع پربیٹےنے ماں، باپ، ماموں اوربھائی پر گولیاں چلا دیں
  • بہاولنگر: واٹر سپلائی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ہوش کے ناخن لے، گورنر پنجاب