بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے پاکستان کی جانب سے طیارے گرائے جانے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
سنگاپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے پاکستان کی جانب سے طیارے گرائے جانے کے دعوﺅں کے بارے میں پہلی مرتبہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم بات یہ نہیں کہ طیارے گرائے گئے بلکہ یہ کہ وہ کیوں گرائے گئے کیا غلطیاں ہوئیں، یہ باتیں اہم ہیں نمبر اہم نہیں ہوتے سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر ” بلوم برگ“ سے انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان نے انڈیا کے چھ لڑاکا طیارے گرانے میں کامیاب ہوا یا نہیں؟ تو انیل چوہان نے پاکستان کے اس دعوے کو قطعی طور پر غلط قرار دیا کہ اس نے انڈیا کے چھ لڑاکا طیارے مار گرائے.
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ نہیں کہ طیارے گرائے گئے بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انڈیا نے کتنے طیارے کھوئے جنرل چوہان نے کہا طیارے کیوں گرے، کیا غلطیاں ہوئیں، یہ باتیں اہم ہیں نمبر اہم نہیں ہوتے. جنرل چوہان نے کہا کہ 4 روزہ تنازع کبھی بھی ایٹمی جنگ کے قریب نہیں پہنچا ‘انیل چوہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ امریکا نے ایٹمی جنگ کو روکنے میں مدد دی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے کہ کوئی بھی فریق ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے قریب پہنچا تھا. جنرل انیل چوہان نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں روایتی فوجی کارروائیوں اور ایٹمی جنگ کے درمیان کافی فاصلہ ہوتا ہے پاکستان کے ساتھ رابطے کے ذرائع ہمیشہ کھلے رہے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے اور تصادم کی شدت کم کرنے کے لیے کئی درمیانی اقدامات ممکن تھے جنرل انیل چوہان نے پاکستان کے چینی ہتھیاروں کی کارکردگی کے دعوﺅں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام نہیں آئے بھارت کی وزارت دفاع سے منسلک ایک تحقیقی ادارے نے اس ماہ کہا تھا کہ چین نے پاکستان کو فضائی دفاع اور سیٹلائٹ معاونت فراہم کی تھی. انیل چوہان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے اندر 300 کلومیٹر دور کے ہوائی اڈوں پر درستگی کے ساتھ حملے کیے، انہیں سخت فضائی دفاع کرنا پڑا بھارت اور پاکستان دونوں نے بین الاقوامی رائے عامہ پر اثر ڈالنے کے لیے عالمی دارالحکومتوں میں وفود بھیجے ہیں انیل چوہان نے کہا کہ جنگ بندی برقرار ہے اور اس کا انحصار پاکستان کے آئندہ اقدامات پر ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح سرخ لکیریں (ریڈ لائنز) طے کر دی ہیں. پاکستان کی جانب سے انڈین طیارے گرائے جانے کے دعوے کی اس سے قبل انڈیا نے تصدیق یا تردید نہیں کی تھی اور انڈیا کے خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ وہ اس بارے میں جواب صحیح وقت پر دیں گے انڈین فضائیہ کے ڈائریکٹرجنرل ایئرآپریشن ایئر مارشل اے کے بھارتی نے ایک پریس بریفننگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ جنگ میں نقصان معمول کی بات ہے لیکن انہوں نے بھی پاکستانی دعوے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا خیال رہے پاکستان کا دعویٰ ہے کہ اس سے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا کے 6 طیارے مار گرائے جن میں تین رفال بھی شامل ہیں برطانوی نشریاتی ادارے” بی بی سی“ نے تین ایسی ویڈیوز کی تصدیق کی تھی جن کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ ان میں نظر آنے والا ملبہ فرانسیسی ساختہ رفال طیارے کا ہے اسی نوعیت کی ایک تصدیق امریکی جریدہ” واشنگٹن پوسٹ“ بھی کر چکا ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انیل چوہان نے طیارے گرائے نے پاکستان پاکستان کے انڈیا کے انہوں نے تھا کہ
پڑھیں:
ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
دوحہ(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی غذائی پیداوار چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران نئی بلندی پر پہنچ گئی پاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی بہانے جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے، اعلامیہ قطر اجلاس دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم