Islam Times:
2025-07-26@14:18:43 GMT

گلگت میں سینکڑوں اساتذہ کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

گلگت میں سینکڑوں اساتذہ کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب اساتذہ کے احتجاج کے باعث جی بی کے تمام سرکاری سکولوں میں تدریسی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سینکڑوں اساتذہ کا گلگت میں دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک ہفتہ قبل کلاسوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع کیا تھا بعد میں گلگت میں دھرنا بھی شروع کیا۔ اس دھرنے میں جی بی کے دیگر اضلاع سے بھی اساتذہ شامل ہو گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں وزیر تعلیم کے دفتر کے باہر سینکڑوں اساتذہ ایک ہفتے سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب اساتذہ کے احتجاج کے باعث جی بی کے تمام سرکاری سکولوں میں تدریسی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونےوالی نشست این اے 129 پر ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی قانونی پیچیدگی کی صورت میں حماد اظہر کی فیملی سے ہی امیدوار ہوگا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق نے لابنگ شروع کردی ہے، حکمران جماعت کی جانب سے بھی کسی بڑے کھلاڑی کو میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد دونوں پارٹیاں حتمی اعلان کریں گی۔

لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانےکےلئے6ارب اور صرف چائے کے لئے68کروڑ روپے کابجٹ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونےوالی نشست این اے 129 پر ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا
  • سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر سینکڑوں مرد اور خواتین کو قتل کیئے جانے کا انکشاف
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا
  • بی جے پی حکومت نے سینکڑوں بنگالی نژاد مسلمان ملک بدر کر دیے، ہیومن رائٹس واچ
  • حیفا ریفائنری پر ایرانی حملے کی ایک اور ویڈیو آ گئی
  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2026 کا شیڈول جاری
  • ’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی
  • پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے