— فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کردیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں تاہم جیل حکام نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کردیا ہے۔

توشہ خانہ کیس ٹو: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

جیل حکام نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی اس لیے نہیں آئیں گی۔

عدالت نے 3 گھنٹے کا وقت دینے کے باوجود بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر اظہار برہمی کیا۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث 4 گواہوں کے بیان ریکارڈ نہیں ہوسکے۔

عدالت نے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی نہ آئیں تو ضمانت منسوخی کے احکامات دیں گے۔

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس بانی پی ٹی آئی عدالت میں عدالت نے

پڑھیں:

عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کا کیس سنا گیا، آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہ ہوئے۔

عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس علیمہ خان کے نام پر موجود ہیں، جب کہ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی تھی عدالت نے ان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

مقدمے کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے
  • عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری
  • زمان پارک کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے گواہوں کو طلب کر لیا
  • 9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
  • آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل