مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ کے طبی ماہرین کی فوری اور درست تشخیص کی بدولت حج کیلئے آئی مصری خاتون کو اس کی بینائی واپس مل گئی۔

عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ مصری خاتون کو اچانک موتیا بند کا سامنا کرنا پڑا تھا۔حکام کے مطابق مصری خاتون کو موتیابند کے ساتھ ریٹینا کے الگ ہوجانے کا خدشہ بھی تھا(اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو اگر فوری طبی کارروائی نہ دی جائے تو ان کی بینائی مستقل ختم ہوسکتی ہے ۔ تاہم مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں قائم آئی ہیلتھ سینٹر میں مصری خاتون کا فوری علاج کیا گیا جس کی بدولت خاتون کو ان کی بینائی واپس مل گئی۔رپورٹ کے مطابق سرجری کے بعد مریضہ کی حالت قدرے بہتر ہے اور انہیں اب ڈسچارج کردیا گیا ہے۔مزید برآں بینائی واپس ملنے کے بعد مصری خاتون ایک بار پھر مناسکِ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوچکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے، وزیراعظم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مصری خاتون مکہ مکرمہ خاتون کو

پڑھیں:

ایف آئی اے نے شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے استدعا کی ہے جب کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینےکی اجازت مانگ لی ہے۔

خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا یا سی کلاس کرنےکی اجازت طلب کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے تاہم چالان کے کالم ٹو میں درج رکھے جائیں جب کہ مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ روز شبر زیدی پر 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ، اسپتال کے اخراجات ادائیگی کیلئے نومولودکی فروخت کا انکشاف
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  •  بینائی سے محروم افراد کے لئے پہلی بار سندھ میں اسکینرز اسٹک تیار
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف، دو سٹنٹ ڈالے گئے
  • اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
  • ایف آئی اے نے شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا
  • شلپا شیٹی کی والدہ اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل
  • جزیرے پر تنہا رہ جانے والی آسٹریلوی خاتون چل بسی